چین کی طرف سے متعارف کروائی جانے والی مِنی الیکٹرک کار

پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی منفرد کار متعارف کرادی ہے۔ جس کی قیمت 1200 امریکی ڈالر تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار رکھی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہور میں تین روزہ چینی مصنوعات کی نمائش ستمبر 2017 میں لگائی گئی یہ نمائش صارفین سے براہ راست رابطے اور ان کو اشیاء کی فروخت کیلئے لگائی گئی۔

پاکستانی میڈیا ٹیم نے جب کوریج کی غرض سے دورہ کیا تو اُنہیں اس خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اُنہوں نے ایک چینی کمپنی کی طرف سے نمائش میں پیش کی گئی تین نشستوں والی کار دیکھی۔ ایک سیٹ ڈرائیور کیلئے اور دو نشستیں بیک پر موجود ہیں۔ تین نشستوں والی اس کار کی قیمت انتہائی معمولی یعنی ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب رکھی گئی ہے۔ جو مختصر فیملی، خواتین اور معذورافراد کیلئے بہت فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی کمپنی نے یہ کار تیار کی ہے۔ یہ پٹرول یا سی این جی سے نہیں بلکہ بجلی سے چلتی ہے یعنی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، اس مِنی کار میں اے سی کی بجائے دیسی انداز میں ڈرائیور سیٹ پر پنکھا فٹ کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو سکون میسر رہے اس کے علاوہ یہ کار مکمل آٹومیٹک ہے جس میں دیگر دوسری کاروں کی طرح کلچ سسٹم نہیں بلکہ بریک اور ریس کے پیڈل نصب کیے گئے ہیں۔ اس کار کی بیٹری ٹائمنگ چھ گھنٹے ہے اور یہ ایک گھنٹے میں چالیس کلومیٹر تک کا سفر آرام سے کرتی ہے ۔ابھی تک یہ کار مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ جلد ہی یہ کار مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

You will be the first to comment here.
Cancel